“عجز عاجزانہ” صرف چھ ماہ میں دوسرا ایڈیشن

تحریر: عابد حسین قریشی

عجز عاجزانہ کو شائع ہوئے ابھی بمشکل چھ ماہ کا عرصہ بھی نہیں گزرا، کہ اسکا دوسرا ایڈیشن طباعت اور اشاعت کے مرحلوں سے گزر کر ہمارے ہاتھ میں ہے۔ یہ سب اللہ تعالٰی کا خاص کرم اور مہربانی اور سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خصوصی فیض و احسان ہے، کہ اس با برکت کتاب کا دوسرا ایڈیشن، بڑے ہی کم عرصہ میں خوبصورت اور ضخیم اٹھارہ مضامین کے اضافہ کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ عجز عاجزانہ میں قرآن پاک، حامل قرآن سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکی آل پاک کا ذکر بڑی چاہت سے، احترام سے، عقیدت کے والہانہ پن سے، اک جرآت رندانہ سے، ایک پیار کی حلاوت سے، کیف و سرمستی کی لہر سے، قلب و روح کی مہک سے، عقیدت کی چاشنی سے، تقدس کی فراوانی سے اور پورے
جذبہء ایمانی سے کیا ہے اور اسی جزب دروں کو پذیرائی انہی کے لطف و کرم سے ملی، جن کا ذکر پاک اس کتاب میں کیا گیا۔ میرے جیسے کم فہم اور خطا کار کے لئے کیا یہ کم اعزاز ہے، کہ آخری الہامی کتاب قرآن پاک، اور اللہ کے محبوب ترین نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف و توصیف میں پہلے 63 اور اب 18 یعنی 81 بڑے جامع اور پرمغز مضامین سپرد قلم کر گیا۔ یہ خاکسار نہ سکالر، نہ مفتی، نہ اس طرح کا کوئی دعوٰی، نہ اتنی اہلیت ، نہ قابلیت، صرف قرآن پاک کا ایک طالب علم اور سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکی اہل بیت کا ایک ادنٰی غلام، عقیدہ ختم نبوت پر راسخ ایمان کے ساتھ، اللہ تعالٰی اور انکے نبی محتشم صلی للہ علیہ وآلہ وسلم کی تایئد و نصرت اور خصوصی شفقت کے سبب ایک ناممکن کام ممکن بن سکا۔امید ہے کہ پہلے ایڈیشن کی طرح اس دوسرے ایڈیشن کے اضافی مضامین بھی عشاقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دلوں کی تسکین و راحت کا سبب بنیں گے۔ کتاب کا دوسرا ایڈیشن بہترین کاغذ، بہترین طباعت اور ایک دلپزیر نئے ٹائیٹل کے ساتھ قارئین کے حسن ذوق کو بھی جلا بخشے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر