زغرب(نیشنل ٹائمز)کروشیا کے ساحلی شہر زادار کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق طیارہ جمہوریہ چیک سے روانہ ہوا تھا اور جمعہ کو شام 4 بجے اس کا فضائی رابطہ منقطع ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے طیارے کا ملبہ زادار سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مشرق میں پاکلینیتسا نیشنل پارک کے پہاڑی علاقے سے تلاش کرلیا۔ حکام نے ہلاک افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی۔



