قومی اسمبلی ،سینیٹ : نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں تر میم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010میں ترمیم کے بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہو گئے ۔ بل وزیر دفاع خواجہ  آصف نے ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے ، ایکٹ تیرہ نومبر 2025سے نافذالعمل ہوگا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اورنیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026 ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2010 کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا دفتر قائم ہو گیا ہے اور اس کے اختیارات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے ، ان میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے ، قانون سازی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہو گا اور اس میں اگر کوئی ابہام آئے تو صدر مملکت صدارتی حکم سے اسے دور کریں گے اور یہ سارے قوانین میں ہوتا ہے ۔ یہ ایک خالصتاً تکنیکی قانون ہے ، کمانڈ اتھارٹی کے 2010 کے قانون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ذکر تھا، اس کی جگہ پر اب چیف آف ڈیفنس فورسز کی ترمیم کی گئی ہے جبکہ ایک جگہ کمانڈر آف سٹرٹیجک فورسز شامل کیا گیا ہے۔  



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر