کرپشن کیخلاف بھی جلد کریک ڈاؤن کرینگے: مریم

لاہور(نیشنل ٹائمز)مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا، نہیں کہتی سب ٹھیک ہے ،کرپشن کیخلاف بھی جلد کریک ڈاؤن کرینگے ،عوام کا حکومت پر اعتمادکا رشتہ بحال ہونا چاہیے ہم آپ کے گریبانوں تک پہنچیں گے ، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے ،منسٹر یا اوپر کے لیول پر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئی تو اسے نہیں چھوڑ وں گی، عوام کے پیسے کے ایک ایک روپے کا تحفظ کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز محمد عون چودھری ، گل اصغر خان اور منزہ حسن پر مشتمل ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اور اس دوران ملکی ترقی، سیاسی استحکام اور اہم سیاسی امور پر مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ کی 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیدیا جبکہ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ان پر کھربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے ،بہت سال پہلے ڈیجیٹل انقلاب کے مستقبل کو سمجھنے پر شہباز شریف کو کریڈٹ دینا ضروری ہے ، آج کی دنیا میں اے آئی کے بغیر کچھ ممکن نہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں پورا سسٹم آٹو پر آرہا ہے ، ای گورننس، ای بز، مریم کی دستک اور دیگر منصوبے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں شامل ہیں، پنجاب میں اب روایتی فائلنگ سسٹم نہیں بلکہ ہر فائل ڈیجیٹل سسٹم پر چل رہی ہے ،ای فاس کے استعمال سے چھ ارب روپے ماہانہ بچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور عوام کا رشتہ دن بدن مضبوط ہورہا ہے ،لاہور میں 100فیصد درستگی کے لئے سیوریج پر کھرب روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔

ہر شہر میں سیوریج کے آئیڈیل نظام کیلئے کھربوں روپے درکار ہیں ، کرپشن سے عوام کو بچانا حکومت اور سسٹم کی ذمہ داری ہے ،بدقسمتی سے لوگ کرپشن کا موقع جانے نہیں دیتے ، ایک کھرب کی مفت ادویات دے رہے ہیں مگر دوائیاں اور انجکشن چوری ہوتے ہیں، افسوس ہے جو سرکاری دفتر میں آتا ہے جیب خالی کرکے گھر پہنچتا ہے ، انشاء اللہ تین ماہ میں ایسا نظام لائیں گے جہاں کسی شہری کو اپنے کام کے لئے دفاتر نہ جانا پڑے ،چیئرمین پی آئی ٹی بی کو نیاسسٹم تشکیل دینے کا ٹاسک دے دیا ۔ ادھر استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا اورآزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام،شہروں میں صفائی کی صورتحال اور سیوریج کی نکاسی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

مریم نواز نے ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مریم نواز شریف نے شہروں اور دیہات میں عملے اور ورکرز کی غیر حاضری کی رپورٹ کا سخت نوٹس لیا اور کوتاہی برتنے والے افسروں پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ ستھرا پنجاب میں بری کارکردگی پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کو تین سال پوسٹنگ نہیں ملے گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب آپریشنز میں کرپشن اور کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، مرکزی سڑکوں پر گندگی سے بھرے ویسٹ انکلیوژر افسوسناک ہیں ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راشد منہاس کے 55 ویں یومِ شہادت پرجاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ، قوم اس عظیم قومی ہیرو کو عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر