یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک بالخصوص یورپی یونین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کے حوالے سے ساتواں اجلاس ہوا ۔تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ پاکستان کی تجارتی اور برآمدی کارکردگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے ۔ اس موقع پر مارکیٹ تک رسائی ، برآمدی کارکردگی میں اضافہ اور متعلقہ فریقین کے درمیان موثر رابطہ کاری میں مزید بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت کیے گئے وعدوں اور کنونشنز پر موثر پیش رفت اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان کی تجارتی اور برآمدی کارکردگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے ، طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مارکیٹ تک رسائی اور پاکستان کے لیے اقتصادی مواقع بڑھانے کے لیے رابطہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکر ٹر ی جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ برازیل کے وزیر خارجہ سفیر ماؤرو ویئرا نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔برازیل کے وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر اعلیٰ سطح کے رابطوں اور قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی نظام، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور برازیل کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔نائب وزیراعظم سے پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر مرغوب بٹ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر