سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12 شرپسند جب کہ بلوچستان کے  مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز  کے  فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 37 دہشتگرد جہنم واصل کیے۔

اِسی طرح  دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا، برآمد کیے گئے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کو مزید تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید برآں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ دہشتگردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر