عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنراسلام آباد کی طرف سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرکے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر