اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آبادا(نیشنل ٹائمز)پوزیشن نے 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر علی خان، شاہد خٹک، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی صحت اور علاج پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر ڈرامہ رچایا ہے، اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ سے کل توہین عدالت کے معاملے پر رجوع کیا جائے گا، 27 ستمبر کو تحریک انصاف کے بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا اور احتجاج و لانگ مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ  پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ اہم سیاسی و پارلیمانی فیصلے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ کرنے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی بھرپور تائید اور اسے فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

دوسری جانب اعلامیے میں  مزید یہ بھی کہا گیا کہ اپوزیشن اتحاد سے پارلیمان اور عوام میں اپوزیشن کی آواز مزید مضبوط ہو گی۔ 



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر