ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مائیکل کوہن ریڈیو شو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر رہی، امریکی کارروائیوں سے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا، ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت 5 ماہ قبل کے مقابلے میں بہت کم ہوچکی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایران کو اس وقت 300 فیصد مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہے، ایران کی فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں کے حملے میں ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، حملے کے وقت ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اوباما اور بائیڈن نے ایران کے جوہری پروگرام کو بروقت نہیں روکا، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا تو اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ شدید خطرے سے دوچار ہوجاتے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر