شام:جنگی جرائم، بشار کے کزن وسیم الاسد کو سزائے موت

دمشق،واشنگٹن،بیروت(نیشنل ٹائمز)شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ عدالت کے جج فخر الدین الاریان کے مطابق 46 سالہ وسیم الاسد متعدد افراد کے قتل، تشدد اور بے رحمانہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔ مجرم نے سابق حکومت کے وفادار دو مسلح گروہ تشکیل دئیے ، جنہوں نے دمشق کے قریب مہلک حملوں میں حصہ لیا۔وسیم الاسد کو گزشتہ سال لبنان، شام سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ شام اور امریکا نے اسرائیل پر شمال مغربی شام میں ایک غیر فعال فوجی اڈے پر حملے کا الزام عائد کیا ہے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بارک نے ابو ظہور ایئربیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں غیرضروری کشیدگی قرار دیا۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اڈے کے رن وے کو 8 حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حملہ حالیہ دنوں میں ترک فوجی وفد کے اڈے کے دورے کے بعد کیا گیا، جو اسے دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں کا جائزہ لینے پہنچا تھا۔ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ابو ظہور ایئربیس 2012 سے غیر فعال ہے اور شامی دفاعی فورسز کے زیرحفاظت ہے ۔ادھر لبنان کی عدالت نے سابق شامی جنرل عادل عیسیٰ کو شام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر