پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کر سکتے ہیں : حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پٹرول کے ہر لٹر پر بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ۔مال روڈ فیصل چوک پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی، آئی پی  پیز اور مہنگائی کے خلاف دھرنے کے تیسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت نے رات کو پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا، جس سے عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔ حکومت قیمتیں کم کرے اور پٹرولیم لیوی ختم کرکے پٹرول 225 روپے فی لٹر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی لیوی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، بجلی اور گیس کے بلوں پر بھی بھاری ٹیکس عائد ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ آٹا 160 روپے کلو اور روٹی 25 روپے کی ہوچکی ہے ، کسان بھی مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ کھاد ان کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ تعلیم، صحت اور زراعت کو تباہ کردیا گیا، پنجاب میں 11 ہزار سکول آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعلیم تباہ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اقتدار میں آنے کے وقت ملکی قرضہ 45 ہزار ارب روپے تھا جو اب 95 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سمیت حکومتی جماعتیں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عوام کو سندھی اور مہاجر کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی انتظامی یونٹس کے خلاف نہیں، آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومتیں قائم کی جائیں۔ پنجاب میں 2015 کے بعد جبکہ بلوچستان میں آج تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے ۔ دھرنے خواتین اور وکلا بھی شریک ہوں گے ۔دریں اثنا لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان حیات باجوہ نے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری بھی جماعت اسلامی کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ کراچی اور پشاور میں گورنر ہاؤسز کے باہر بھی جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر