اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے مقرر کر دی گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے مقرر ہوگئی ۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 19 اگست کیلئے ہو گا۔



