نیروبی(نیشنل ٹائمز)صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے ایک مال بردار جہاز پر قبضہ کرلیا۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور ۔۔۔
یورپی یونین کے میری ٹائم سکیورٹی سنٹر انڈین اوشن کے مطابق 8 مسلح افراد نے صومالیہ کے علاقے مرایے کے قریب جہاز میں سوار ہوکر اسے اپنے قبضے میں لیا۔ حکام نے جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم عملہ محفوظ ہے ۔واضح رہے صومالیہ کے ساحل پر 2000 کی دہائی میں بحری قزاقی عروج پر رہی تھی۔



