پنجاب کے عوام کو صاف پانی گھر گھر پہنچا کردم لیں گے : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے لئے مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر اتفاق کیا گیا۔راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چک جھمرہ اور فیصل آباد کے مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر پراجیکٹ لانے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے مری میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم دیااورمری میں نئے واٹر سورس پر کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز نے متعلقہ علاقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ چکوال میں 32واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود، 237 زیر تعمیر اور 15 مثالی گاؤں اور 13 ماڈل ویلیج بنائے جارہے ہیں۔راولپنڈی میں 246 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود جبکہ 252 فلٹریشن پلانٹ نئے لگائے جائیں گے ۔ اٹک میں 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 399 زیر تکمیل اور 9 مثالی گاؤں بنائے جائیں گے ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راجن پور میں 146 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 191زیر تکمیل، 12 مثالی گاؤں اور ایک ماڈل ویلیج بنے گا۔مری میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 90 زیر تکمیل ہیں۔ فیصل آباد میں 343 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود جبکہ 4سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 180 زیر تکمیل ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کا عزم غیر متزلزل ہے ۔پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے ۔پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں، وہی علاقے ترجیحات میں شامل ہیں۔ پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، کیونکہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر