نئے صوبے بننے سے اخراجات میں بچت ، گورننس بہتر ہوگی : میاں عامر محمود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ماہر تعلیم، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز اور سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام بہت اچھی چیز ہے ، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت ہو گی اور گورننس بہتر ہوگی۔ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام قومی سطح پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع “کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں”تھا۔ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ جمہوری دور میں کبھی اچھی لوکل گورنمنٹ نہیں دیکھی، اچھی حکومت ملنا لوگوں کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے اخراجات زیادہ نہیں کم ہوں گے ، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت اور گورننس بہتر ہوگی۔میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے ہمیشہ لوکل گورنمنٹ نظام کی حمایت کی مگر ایک جماعت نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے ۔رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث دوبارہ شروع ہونا بہت اچھی بات ہے ، ملک میں اختیارات کی تقسیم سمیت کئی ایشوز ہیں، ہم جو بحث چھیڑ رہے ہیں ہمیں آئین میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کو نئے صوبوں اور اصلاحات کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں اصلاحات کیلئے نیشنل کمیشن بنایا جائے ، نئے صوبوں کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے ، آبادی کے لحاظ سے نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ ڈسکشن پارلیمان میں ہونی چاہیے تھی، سب سے پہلے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، تمام جماعتوں کو بٹھا کر اتفاق رائے پیدا کریں اور بسم اللہ کریں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام، بلدیاتی نظام کا مطالبہ آئین سے متصادم نہیں، اس معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے ، یہ بہت اہم موضوع ہے ، وسیع ڈائیلاگ ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، بااختیار نظام سے شہریوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر