بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک،3زخمی

کوئٹہ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 6دہشتگرد ہلاک اور  3 زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں2دہشتگرد ہلاک اور3زخمی ہوئے ، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ، دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پلان کیا۔نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ، علاقے میں سرچ آپریشن اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر