مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مون سون شجرکاری مہم 2026 کے آغاز پر قوم کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ اور شجرکاری ایک قومی ذمہ داری اور اہم ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ، مون سون شجرکاری مہم 2026 کے تحت ملک بھر میں 2 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے، جنگلات حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہری، نوجوان، تعلیمی ادارے اور مقامی آبادی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، مقامی اور موزوں درختوں کی اقسام لگانے پر توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور پائیدار زمین کے انتظام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، مون سون شجرکاری مہم ماحولیاتی ذمہ داری اور اجتماعی اقدام کی دعوت ہے، سرسبز، صاف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آج لگائے گئے درخت آنے والی نسلوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر