لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 4 سسرالی رشتہ دار قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران کا سمیعہ سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، سمیعہ گھریلو چپقلش پر والدین کے گھر آ گئی تھی، عمران ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔
حکام کے مطابق عمران آج صبح سسرال آیا اور سمیعہ کو ساتھ نہ چلنے پر سر میں گولی مار دی، اس کے بعد ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ اور برادر نسبتی ذیشان کو بھی مار ڈالا۔
بعدازاں ملزم عمران شوکت نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



