چین میں پہلے 7 ماہ کے دوران روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2026 کے پہلے 7 ماہ کے دوران روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی اور شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی، جو سالانہ ہدف کے اندر ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق یہ شرح سال کے پہلے 6 ماہ اور گزشتہ سال کی اسی مدت دونوں کے مقابلے میں بغیر تبدیلی کے برقرار رہی۔
صرف جولائی میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی، جو جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔ این بی ایس نے اس اضافے کی وجہ موسمی عوامل کو قرار دیا ہے۔
چین نے 2026 میں شہری علاقوں میں سروے کی بنیاد پر بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور رواں سال شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا بھی ہدف ہے۔
روزگار کو مزید فروغ دینے کے لئے چین نے جولائی میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی ترقی سے متعلق 5 سالہ منصوبہ جاری کیا ہے۔ منصوبے کے دیگر اہداف میں 2 کروڑ 50 لاکھ بے روزگار شہری کارکنوں کو نئی ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد دینا اور روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے 65 لاکھ افراد کو ملازمت کے حصول میں معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر