تمام شہروں میں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل :مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز سے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں  ضلع کی عوامی ضروریات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی۔ارکان صوبائی اسمبلی نے اٹک اور گردونواح میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف سنجوال تا حضرو اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح سے اٹک خورد تک الیکٹروبس سروس جاری ہے ۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اٹک اور گردونواح کے لیے الیکٹروبس فراہم کیے جانے پر شہریوں میں خوشگوار ردعمل پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے مفت سفری سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات کی اپ گریڈیشن انقلابی اقدام ہے ، جبکہ پنجاب کی ترقی اور تاریخی منصوبے دوسرے صوبوں کے لیے بھی مثال بن رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرز پر صاف پانی پراجیکٹ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ صفائی ستھرائی کے بعد پورے صوبے کے تمام شہروں میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ان کا عزم ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز کا جال بچھایا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور سڑکوں کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خاران میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ‘‘ردالفتنہ 3’’ کے دوران بروقت کارروائی کرکے سات دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر