پی ٹی آئی فاؤنڈرز گروپ کے قیام کو 9 سال مکمل، اکبر ایس بابر کی ویڈیو جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف میں نظریاتی اور انقلابی تبدیلی، پارٹی کے بنیادی منشور کی بحالی اور بانی کارکنوں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے پی ٹی آئی فاؤنڈرز گروپ کو نو سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فاؤنڈرز گروپ کے قیام کے مقاصد اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالی ہے۔

اکبر ایس بابر کے مطابق پی ٹی آئی کے نظریاتی اور بانی رہنماؤں پر مشتمل فاؤنڈرز گروپ کا بنیادی مقصد تحریک انصاف کو اس کی ابتدائی نظریاتی سمت پر واپس لانا، پارٹی کے اندر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنا اور کرپشن و مفاداتی سیاست کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھانا تھا تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اگست 2016 میں بھی پارٹی کے بانی ارکان کی جانب سے فاؤنڈرز گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ گروپ کا مقصد کارکنوں کو پارٹی کے اصل نظریے کے گرد متحد کرنا اور پارٹی صفوں سے کرپشن کا خاتمہ تھا۔
فاؤنڈرز گروپ کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی جانب سے 2017 میں بھی تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد جولائی 2017 میں پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ فاؤنڈرز گروپ کے تحت مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں کا یہ گروپ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب پارٹی کے اندر تنظیمی معاملات، انٹرا پارٹی جمہوریت اور پارٹی کے بنیادی نظریے سے متعلق اختلافات شدت اختیار کر رہے تھے۔ بعد ازاں اکبر ایس بابر کی جانب سے پارٹی کے اندرونی انتخابات اور تنظیمی امور سے متعلق قانونی و انتخابی فورمز پر بھی مؤقف اختیار کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ میں اکبر ایس بابر کا نام پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ایک مقدمے کے درخواست گزاروں میں بھی شامل ہے۔
فاؤنڈرز گروپ سے وابستہ اہم بانی رہنماؤں میں سعید اللہ خان نیازی بھی شامل رہے ہیں جو عمران خان کے کزن بھی ہیں ان کا پارٹی کی ابتدائی تنظیمی سیاست میں بھی اہم کردار رہا۔
فاؤنڈرز گروپ کے بعض اہم رہنما اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان میں سعید اللہ خان نیازی اور نوید اختر خان کے نام بھی شامل ہیں جن کی وفات کے بعد فاؤنڈرز گروپ سے وابستہ حلقوں میں ان کی سیاسی خدمات اور تحریک انصاف کے ابتدائی دور میں کردار کو یاد کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی فاؤنڈرز گروپ کی تاریخ تحریک انصاف کے ابتدائی سیاسی سفر کے ایک اہم باب سے جڑی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی بنیاد عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو لاہور میں رکھی تھی ۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے فاؤنڈرز گروپ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جانے والا ویڈیو پیغام اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ تحریک انصاف کے ابتدائی بانی کارکن آج بھی پارٹی کے بنیادی نظریے، اندرونی جمہوریت اور تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو اہم سمجھتے ہیں۔
سیاسی حلقوں کے مطابق فاؤنڈرز گروپ کی سرگرمیاں تحریک انصاف کی ابتدائی تاریخ، اس کے بانی کارکنوں کے کردار اور پارٹی کے اصل منشور سے متعلق بحث کو دوبارہ منظرعام پر لانے کا باعث بنتی رہی ہیں۔ موجودہ سیاسی حالات میں اکبر ایس بابر کا تازہ ویڈیو پیغام بھی اسی تاریخی اور نظریاتی پس منظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر