کیٹی بندر کو جدید بندرگاہ بنانے کا فیصلہ 2.5 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع

کراچی (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر کو گہرے سمندر کی جدید بندرگاہ اور تجارتی مرکز بنانے کے لیے محکمہ سرمایہ کاری کو جامع سرمایہ کاری پر مبنی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں معاون خصوصی قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری خزانہ اصغر میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیٹی بندر کو جدید گہرے سمندر کی بندرگاہ اور مربوط اقتصادی راہداری پر مشتمل بڑے بحری و معاشی ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔

منصوبہ صوبائی بجٹ میں پیش کیے گئے وژن کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ سندھ خطے کا نمایاں بحری، لاجسٹکس، صنعتی اور توانائی کا مرکز بن سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو بندرگاہی انفرااسٹرکچر، صنعتی ترقی، لاجسٹکس، ماہی گیری، توانائی اور سیاحت سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی منصوبہ اور مرحلہ وار ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ مراد شاہ نے کہا مجوزہ کیٹی بندر انٹیگریٹڈ کوریڈور معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی اور دریائے سندھ کے ڈیلٹا کی ترقی کے امکانات بھی بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا صوبائی بجٹ 2026-27کے مطابق کیٹی بندر میری ٹائم، فشریز اینڈ پٹرولیم اکنامک کوریڈور میں ایک ارب سے 2.5 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے ۔ کوریڈور میں جدید فشنگ ہاربر، سمندری خوراک کی برآمدی پراسیسنگ، پٹرولیم ہینڈلنگ ٹرمینلز، لاجسٹکس انفرااسٹرکچر اور صنعتی معاون زونز شامل ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے کیٹی بندر کو مستقبل کے توانائی کے گیٹ وے کے طور پر ترقی دینے کے لیے بھی تفصیلی منصوبہ بندی کی ہدایت کی، جس میں ایل این جی، آر ایل این جی اور ایل پی جی کی درآمدی سہولیات سمیت دیگر اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا قیام شامل ہے ۔ فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق منصوبے کے لیے تقریباً 4 ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔انہوں نے سڑک، ریل اور بحری رابطوں سمیت معاون انفرااسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر بھی زور دیا اور کیٹی بندر کو صوبے کے صنعتی و توانائی منصوبوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا، پہلے مرحلے میں کیٹی بندر اور شاہ بندر میں جدید سہولیات سے آراستہ چھوٹی ماہی گیری کی بندرگاہیں قائم کی جائیں گی، جن میں جدید نیلامی ہال، کولڈ اسٹوریج اور کشتیوں کے لنگر انداز ہونے کی سہولیات شامل ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل تجارتی گہرے سمندر کی بندرگاہ تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کیٹی بندر ایک تاریخی قدرتی بندرگاہ ہے اور اس میں بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ہے ، اس کی ترقی سے کراچی پورٹ پر دباؤ کم ہوگا، پاکستان کی بحری صلاحیت بڑھے گی، ماہی گیری کی برآمدات کو فروغ ملے گا، توانائی کے تحفظ میں بہتری آئے گی اور صنعتی ترقی و روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے محکمہ سرمایہ کاری کو ممکنہ سرمایہ کاروں اور ترقیاتی شراکت داروں کی نشاندہی کرکے جامع عملدرآمد منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیٹی بندر کی ترقی سندھ حکومت کی اسٹرٹیجک ترجیحات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر