سوراب:بارود سے بھری گاڑی تیاری کے دوران پھٹ گئی،18دہشتگرد ہلاک،3شہری شہید:آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے تیار کی جانے والی بارود سے بھری گاڑی تیاری کے دوران پھٹ گئی، 8دہشتگرد ہلاک،3شہری شہید ہوگئے ،فورسز کے آپریشن میں مزید 10 دہشتگرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے ایک گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا جارہا تھاکہ وہ پھٹ گیا،قبل از وقت دھماکے سے 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ،دھماکے اور دہشتگردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے میں قریب موجود 3 شہری بھی شہید ہوئے ۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

اِسی طرح ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے ، علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے عزمِ استحکام وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی تا کہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کے امن و عوام کے دشمن ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر