اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔
انہوں نے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2025کے بعد سے بانی سے ملنے نہیں دیا گیا ،مزید کہا کہ بارہا درخواست کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلا اور گھر والوں کی بھی خان صاحب سے ملاقات کروائی جائے ۔



