اقلیتیں معاشرے کا حسن ، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کاپاکستان سب کا وطن ،اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں،وہ یہاں اپنے اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں،ان کی عزت و ناموس تحفظ اور ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب حکومت اقلیتوں کو تعلیم وترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،پنجاب کے تاریخی گوردواروں،چرچز اور مندروں کی تعمیر وبحالی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقلیتوں کے قومی دن پرجاری اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کیلئے قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کو اقلیتی برادری کیلئے مینارٹی کارڈمتعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا، مینارٹی کارڈز کے ذریعے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دئیے جارہے ، پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024 منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہے ،آنند کارجکو قانونی حیثیت حاصل ہوچکی، زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتی برادری کیلئے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں،رواں مالی سال اقلیتی برادری کیلئے ترقیاتی ، غیر ترقیاتی بجٹ اور مذہبی تہواروں کیلئے گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ،اقلیتی طلبہ کیلئے سکالرشپ اور یوحنا آباد میں لائیو کورسز شروع کئے ۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر اب سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے جاتے ہیں، صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے ، اقلیتوں کے حقوق کے نہ صرف محافظ ہیں بلک ہر میدان میں جائز حصہ دینے کیلئے پرعزم ہیں،پنجاب میں تیزی سے ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ،جہاں محبت و رواداری پہچان بنے گی،اقلیتیں پاکستان کے دلکش رنگ ہیں ، ان رنگوں کو کبھی ماند نہیں پڑنے دیں گے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ ادو میں موٹرسائیکل رکشہ نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورا فسوس اظہار کیاہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے نہرمیں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کا حکم بھی دیا ۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،انہوں نے فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر کیا۔



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر