راولپنڈی : سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک

 راولپنڈی (دنیا نیوز،اے پی پی )راولپنڈی کے علاقے مال روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا،وفاقی  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حملہ میں پی ٹی آئی ملوث ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ نے حملہ آور سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مال روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد حسین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھا،اس کے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی غنی آفریدی اور اقبال آفریدی سے بھی قریبی روابط تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین جماعت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا، احتجاجی دھرنوں کے دوران وہ پتھراؤ اور فائرنگ میں بھی ملوث رہا اور سکیورٹی فورسز کو اسلحہ کے ذریعہ نشانہ بناتا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق ایک مخصوص سیاسی پارٹی سے ہے اس کے موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد اور اس کے روابط سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس حوالے سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرنے والا پاکستان تحریک انصاف کا کارکن تھا،اس سے پارٹی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ،پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے ،اُنہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کار فرما ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا تاہم اس کے پاس پارٹی عہدہ نہیں تھا ،انہوں نے اہل کار پر فائرنگ کی مذمت کی، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے عطاتارڑ کے الزام کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کبھی کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں رہا، راولپنڈی میں مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا، اس کا کیا عمل تھا ہم نہیں جانتے ، پی ٹی آئی ایک پُرامن جماعت اور دہشت گردی کے خلاف ہے ،ہم آئین اورقانون کے اندراپنی جدوجہد کر رہے ہیں،بطور جماعت پی ٹی آئی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ،اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر