نئے قانون کے تحت ماضی کے ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا : سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے ٹیکس قوانین کے ماضی سے نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرانے ٹیکس معاملات اور مکمل شدہ ٹیکس تخمینوں پر بعد میں بننے والے قانون کے تحت نئی مالی ذمہ داری یا جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا۔ پانچ رکنی لارجر بینچ نے ٹیکس قوانین کے ماضی سے نفاذ کے معاملے پر فیصلہ جاری کیا جسے جسٹس عقیل احمد عباسی نے تحریر کیا۔ عدالت نے ٹیکس محکمہ کی  اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے حق میں اہم قانونی اصول وضع کر دیا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹیکس جرمانہ محض کارروائی کا حصہ نہیں بلکہ ٹیکس دہندہ پر عائد ہونے والی اضافی مالی ذمہ داری ہے اس لیے واضح قانونی اختیار کے بغیر ماضی کے معاملات پر بعد میں نافذ ہونے والے قانون کے تحت نیا جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کے مطابق 30 جون 2002 تک کے ٹیکس تخمینوں کو بعد میں متعارف کرائے گئے نئے جرمانوں سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں سابق عدالتی فیصلوں کے درمیان موجود قانونی تضاد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے ایلی للی کیس میں طے کیے گئے اصول کو برقرار رکھا جبکہ اسلامک انویسٹمنٹ بینک کیس میں اس کے برعکس مؤقف کو ختم کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر مساوی حیثیت رکھنے والا ایک بینچ سابقہ فیصلے سے اختلاف کرے تو معاملہ بڑے بینچ کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے تاکہ قانونی اصولوں میں یکسانیت برقرار رہے ۔پانچ رکنی لارجر بینچ کے فیصلے سے ٹیکس دہندگان کو اہم قانونی ریلیف مل گیا جبکہ ٹیکس حکام کیلئے بھی یہ واضح کر دیا گیا کہ واضح قانونی اختیار کے بغیر ماضی کے ٹیکس معاملات پر نئے جرمانے عائد نہیں کیے جا سکتے۔ 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر