بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کے کیس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دے دی۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حقائق کا جائزہ لینے کے لئے عدالتی معاون، لوکل کمیشن یا فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرے، عدالت کمیشن سے جائزہ رپورٹ طلب کرے اور عدالت بانی اور بشریٰ بی بی کو عدالت طلب کرنے کا حکم دے اور ان کی قید تنہائی سے متعلق بیانات قلمبند کئے جائیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے تحریری دلائل میں کہا کہ عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بھی بیان قلمبند کر سکتی ہے، ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں ایکسپرٹ، ریاست اور درخواست گزاروں کا نمائندہ شامل ہو، بورڈ سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کرے، بورڈ متعلقہ سہولیات اور ریکارڈ کا معائنہ کرے اور قیدیوں کو تنہائی میں رکھے جانے کے معاملے پر اپنی آزادانہ رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیدیوں کو ویڈیو لنک پر بات کرانے کی سہولت بانی کو بھی فراہم کریں، بانی اور بشریٰ بی بی کو کتابیں اور ٹی وی فراہم کیا جائے۔

تحریری دلائل میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء 300 سے زائد مقدمات میں انکی نمائندگی کر رہے ہیں، جیل رولز کے مطابق قانونی ٹیم کو بلا رکاوٹ ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل قواعد کے مطابق قیدیوں کی اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں سے ہفتہ وار باقاعدہ ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔

مزید استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل جیل اڈیالہ کو واضح طور پر ہدایت کی جائے کہ وہ ایسی ملاقاتوں کو بغیر کسی غیر ضروری پابندی یا رکاوٹ کے ممکن بنائیں، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس اور مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے، طبی ریکارڈ عدالت کو بھی فراہم کیا جائے۔

بانی اور بشریٰ بی بی کے تمام کیسز کی تفصیلات بھی تحریری دلائل میں شامل ہیں۔

تحریری دلائل میں بتایا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے نامکمل رپورٹ دی، ڈیڑھ صفحے پر مشتمل یہ رپورٹ میں ان تمام سنگین خدشات اور مسائل کا احاطہ نہیں کیا گیا، بانی اور بشریٰ بی بی کی نقل و حرکت بلا روک ٹوک قرار نہیں دے سکتے، دونوں قیدیوں کو اپنے مخصوص احاطے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

بیرسٹر سلمان کے تحریری دلائل 19 صفحات پر مشتمل ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری دلائل طلب کئے تھے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر