تحریک انصاف بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئی :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے رہائی اور رسائی والی باتیں کر رہی تھی، اب عمران خان کی صحت پربات کررہی ہے کہ ان سے ملنے دیا جائے ، اس کا مطلب ہے تحریک انصاف بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ،ایک ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام \’\’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ\’\’ میں گفتگو کرتے نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت ان کی بات سنے گی یا عدالت میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوگی، اب کیا فیصلہ آنا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان سے ملنے کی اجازت مل جائے گی ،اہم بات یہ ہے کہ اس وقت تحریک انصاف میں کنفیوژن ہے ، سہیل آفریدی اور علیمہ خان کے درمیان تنازع آرہا ہے ،علیمہ کہتی ہے احتجاج اگست میں کرنا چاہئے تھا سہیل آفریدی نے ستمبر میں کیوں تاریخ کا اعلان کیا، اس قسم کے ایشو چل رہے ہیں، حکومت کو چاہئے ان کی ملاقات کرادے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ۔مجھے تو نہیں لگتا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا ہو کیونکہ ہفتہ دو ہفتہ میں عمران کی بشری ٰبی بی سے ملاقات ہوجاتی ہے ،پڑھنے کیلئے کتابیں مل جاتی ہیں ،ہسپتال چیک اپ کروایا جاتا ہے ،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف حق بجانب ہے کہ انہیں ملنے کی اجازت دی جائے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت جو ایشو چل رہا ہے وہ نئے صوبوں اور 28ویں ترمیم کاہے ،اس کو کب لانچ کرنا ہے ، اس کے اندر سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، پیپلز پارٹی مسائل پیدا کررہی ہے ، سہیل آفریدی کہہ رہے جب تک عمران خان سے نہیں ملیں گے اس پرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،انہوں نے اپنی بات کو ملاقات سے جوڑ دیا، میراخیال ہے پیش رفت ہو گی،اگلے ہفتہ یادوہفتے تک ملاقات ہو سکتی ہے ،اسی وجہ سے انہوں نے احتجاج کی تاریخ 27ستمبر دی ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر