بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث تھے، علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرغنہ سمیت 5 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر