بجلی بلوں میں اضافے کا امکان، لیسکو نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کےلئے نیپرا سے رجوع کرلیا، کمپنی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 ارب 35 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست دائر کردی۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو نے اپریل سے جون کے دوران بجلی کی پیداوار اور فروخت میں فرق، کیپسٹی چارجز، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، نیٹ میٹرنگ صارفین کے سسٹم پر اثرات، ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر اخراجات کی مد میں اضافی رقم مانگی ہے لیسکو کا موقف ہے کہ بجلی کی فروخت میں کمی کے باعث فی یونٹ لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے،دستاویزات کے مطابق گھریلو صارفین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد جبکہ کمرشل صارفین نے 7 فیصد کم بجلی استعمال کی،کمپنی میں مجموعی طور پر بجلی کے استعمال میں تقریبا 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. لیسکو کے مطابق بجلی کی فروخت کم ہونے سے نظام کے اخراجات پورے کرنے کے لئے فی یونٹ قیمت میں اضافہ ضروری ہوجاتا ہے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر منظوری دینے یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گی، منظوری کی صورت میں اضافی رقم بجلی صارفین کے بلوں میں شامل کی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر