آپریشن ردالفتنہ 3 : واشک اور مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دہشت گردی کے خلاف جاری مہم ردالفتنہ-3 کے تحت کیے گئے، جن کا مقصد بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کا خاتمہ  ہے۔ 5 اگست کو واشک ضلع میں سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اوربروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری کارروائی گزشتہ روز ضلع مستونگ میں کی گئی جہاں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوااور کارروائی کے نتیجے میں مزید چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے ویژن “عزمِ استحکام”کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم اور مہارت کا مظہر ہیں۔فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار وں کے کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے ۔اللہ تعالیٰ ہماری سکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر