بنگلہ دیش کیساتھ باہمی احترام کے تعلقات، داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے : پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا پاکستان کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلہ دیش کے عوام اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان ڈھاکہ کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بنگلہ دیش سے متعلق سوال پر ترجمان نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ پاکستانی خفیہ ادارہ بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلہ دیش کے عوام اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان ڈھاکہ کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انتخابات آئینی و قانونی فریم ورک کے تحت پرامن، شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہوئے اور یہ کشمیری عوام کی جمہوری خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسے بیانات کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں اور وہ غلط معلومات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکام کو بارہا آگاہ کر چکا ہے کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، پاکستان مسلسل اس امر پر زور دیتا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر