شناخت پر حملہ تسلیم نہیں، مسئلہ کشمیر کرہ ارض پر سب سے بڑا المیہ : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم استحصال کشمیرپر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزادی کی جدوجہد میں شہداء کے خاندانوں کے صبرواستقامت کوسلام پیش کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کومقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔ یوم استحصال کشمیر پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی شناخت پر حملہ تھا، جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔کشمیر بنے گا پاکستانکی آوازیں آج پوری دنیا میں بلند ہو رہی ہیں۔

مسئلہ کشمیر کرہ ارض پر موجودہ وقت کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کے ظلم نے آگ بھڑکا رکھی ہے ۔ قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ حقِ خودارادیت کی طویل جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور رہے گی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA)کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر پنجاب میں جائیکا کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں عوامی ترجیحاتی شعبوں میں اشتراک کار کے امکانات ،فیصل آباد میں واٹر سپلائی پراجیکٹس پر جلد پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب میں تعلیم، صحت اورخواتین کو بااختیار بنانے والے پراجیکٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جائیکا کے تعاون سے فیصل آباد کی طرز پر واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور اربن انفراسٹرکچر ماڈل کو دوسرے شہروں تک وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں زچہ بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے بھی جائیکا کے تعاون کو سراہا گیا۔ اس موقع پرفروغ تعلیم،بچیوں اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کوسکول لانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں مسلسل تعاون اوربہترین ڈویلپمنٹ پر جائیکا کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پنجاب میں ترقی کیلئے جائیکا کے اشتراک کار کو سراہتے ہیں۔ واٹر سپلائی،صحت، تعلیم، غذائیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جائیکا کا مسلسل تعاون قابل تحسین امر ہے ۔ ٹیکنالوجی، ٹریننگ اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے سٹرکچرمیں بہتری کیلئے جائیکا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر