آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنیں تو کوئی اعتراض نہیں : رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنا ئے جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، چھوٹے انتظامی یونٹس بننے ہیں تو بھی اسی سسٹم سے بننے ہیں، اگر صوبے بننے ہیں تو اسی آئین کے تحت ہی بنیں گے ، ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام ہے ، 1973 کے آئین کی وجہ سے فیڈریشن قائم ہے ،ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کہتے ہیں سسٹم گرگیا ہے وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟۔ رانا ثنا نے محسن نقوی کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاق وسباق نہیں۔

انہوں نے کہا محسن نقوی کی انتظامی یونٹس سے متعلق بات شاید نئے صوبوں کے بارے میں ہے ، مسائل کے حل کیلئے چھوٹے یونٹس،صوبے اور بااختیار بلدیاتی نظام سے کسی کو انکار نہیں، جو کچھ ہو گا آئین کے تحت ہو گا،اس سے باہر کیسے ہو گا؟ ،انتظامی یونٹس اسی سسٹم میں بننے ہیں،کیا اس سے باہر نکل کر بننے ہیں؟، ہمارے بزرگوں نے 1973 کا آئین بنایا، ہمارے بزرگ اس نتیجے پر پہنچے کہ ملک کیلئے پارلیمانی جمہوری نظام بہتر ہے ،انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی طرف جھکنا ہے تو اس طرف جھک جائیں،رہنا جمہوری نظام نے ہی ہے ، ہم ہائبرڈ ماڈل میں نہیں ہیں۔

ایک سوال پر کہا کہ محسن نقوی سے پوچھیں گے کون سا بزنس مین کس کو 50 کروڑ فنڈ دیتاہے ؟ ،انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کا باہمی عزت کیساتھ ملک چلانے کا نتیجہ ہے کہ معرکہ حق جیتا،دنیا میں ہماری عزت ہے ، ہمارا نام امن دینے والے ممالک میں شامل ہے ، فیلڈمارشل عاصم منیر قوم کے ہیروہیں، فیلڈ مارشل نے قوم کو معرکہ حق کے ذریعے عزت دی، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی دہشتگردی پر قابو پایا تھا،اب بھی پائیں گے ۔ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ میرپور میں 13 سیٹوں پر الیکشن میں 53 فیصدٹرن آؤٹ تھا، کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقصد تھاکہ آزاد کشمیر الیکشن نہ ہوں۔

سندور ٹووالوں کا ایجنڈا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہ ہوں، آزاد کشمیر میں الیکشن نہ ہوتے تو مودی کا سندور ٹو کا ایجنڈاکامیاب ہوجاتا۔ایک اور انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری نظام گرنے نہیں دیں گے بلکہ سنبھال لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتوار کے روز اجلاس بلایا ہے ، اس میں نئے صوبوں سے متعلق بات کی جائے گی اور کئی اہم فیصلے ہوں گے ،نواز شریف نے صرف محسن نقوی نہیں بلکہ پارٹی رہنمائوں کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے متعلق بھی بیان بازی سے روکا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر