ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا کے نائب صدر جی ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اپنے ملک کے عوام کی ناراضی سے متعلق تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے، جبکہ ایک سخت گیر حلقہ جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے دوران امریکی مذاکراتی وفد کی قیادت کرنے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ کشیدگی اور محاذ آرائی کے عمل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم وہ یقین رکھتے ہیں کہ آخرکار سب کچھ امریکی عوام کے حق میں ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد باقر قالیباف آئندہ چند روز میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کر سکتے ہیں، ایران نے سرکاری طور پر ان رپورٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

باقر قالیباف تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے چیف مذاکرات کار تھے، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور تصادم شروع ہونے کے بعد یہ مفاہمتی یادداشت عملاً بے اثر ہو گئی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر