آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کی بھی 8اگست سے پہیہ جام ہڑتال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت ڈیزل کی روزانہ قیمت تبدیل کر رہی ہے جس وجہ سے کاروبار کرنا ممکن نہیں ، ہم روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی برداشت نہیں کر سکتے ،ٹول ٹیکس بھی 250 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد پر لایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی پر ایک کارٹن بھی غیر کسٹم شدہ ہوگا تو گاڑی ضبط کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ، اگر کوئی ایسا کارٹن ہو تو پرانے قانون کی طرح 20 فیصد جرمانہ کرکے گاڑی کو چھوڑا جائے لیکن اس وقت حکومت نے ایکسل لوڈ گاڑیوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ لوڈ شدہ گاڑیوں کو فیکٹریوں سے لوڈنگ کے دوران روکا جائے ، ہیوی لوڈ گاڑی سے اس وقت حکومت چالان کی مد میں منافع کما رہی ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں ٹول ٹیکس 2024 کے ٹیکس پر واپس لایا جائے ، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 8 اگست کو ملک گیر ہڑتال کریں گے ۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفد کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے جاوید اکبر ریاض سے ملاقات کی ہے ۔ اس دوران موٹروے پولیس کے ناجائز جرمانوں اور ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ 8 اگست کو ہماری ملک گیر پرامن ہڑتال ہوگی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ہمارے مطالبات تسلیم کریں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر