یوکرینی ڈرون حملے ، 11افراد ہلاک، 50زخمی

ماسکو،کیف(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے ڈرون حملوں میں بحیرہ اسود کے تفریحی مقام اور روس کے زیر قبضہ کریمیا میں 11 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ روسی حکام کے مطابق کراسنودار کے ساحلی گاؤں آرخیپو اوسیپووکا پر حملے میں 7 افراد مارے گئے ، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ کریمیا میں ایک الگ حملے کے دوران 4 افراد ہلاک ہوئے ۔ یوکرین کے شہر کریوی ریہ پر روسی حملے میں 8سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بڑے گودام میں آگ لگ گئی، 80 لاکھ کتابیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ اشاعتی ادارے رانوک نے اس واقعے کو یوکرین کی اشاعتی صنعت کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اسے تعلیم اور ثقافت پر حملہ قرار دیا۔گزشتہ ماہ بھی کیف کے قریب ایک گودام پر حملے میں 8 لاکھ کتابیں نذر آتش ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر