مستونگ: فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ، پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز کی جانب سے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے دو ٹھکانوں کو تباہ کرکے ان کے نیٹ ورک کو دھچکا پہنچایا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،کارروائی کے دوران چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ،علاقے میں مزید کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔دریں اثنا مستونگ میں واقع نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احسان اللہ شہید ہوگیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان بھرمیں آپریشن العزم اور شعبان کے تحت کارروائیوں میں اب تک 72 خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک اور 39 کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر شہید ہوگئے ،ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا۔خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد خوارج مارے گئے ، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر