فصلوں کی باقیات جلانے کا متبادل:مریم نواز نے بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے شیخوپورہ میں نیسلے فیکٹری کے بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا،شیخوپورہ نیسلے فیکٹری میں جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ تقریباً 45 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیاگیا،جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ فصلوں کی باقیات جلانے کا ماحول دوست اور پائیدار متبادل ہو گا، جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ سالانہ تقریباً 72 ہزار ٹن زرعی باقیات ایندھن کے طور پر استعمال کرے گا،منصوبے سے ایندھن کی مد میں سالانہ تقریباً 21 لاکھ 50 ہزار ڈالر بچت ہو گی ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کیلئے نیسلے کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا بائیو ماس سٹیم پلانٹ پاکستان میں سرکلر اکانومی اور قابل تجدید توانائی کی نمایاں مثال ہے ،منصوبہ حکومت پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ، صاف فضا اور صنعتی ترقی کی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

موسمیاتی بہتری کیلئے بھرپور معاونت کی جائے گی، نیسلے سمیت موسمیاتی بہتری کیلئے سرگرم ہر ادارے کیلئے دروازے کھلے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983 ویں سالانہ عرس مبارک پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عرس کی تین روزہ تقریبات کے آغازپر زائرین کرام اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے عرس کے موقع پر جامع انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کی سہولت پر توجہ دی جائے ، زائرین اور عقیدت مند وں کی گرمجوشی سے مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھا جائے ۔زائرین کی بہتر خدمت کیلئے لنگر اور سبیل کی فراہمی میں آسانی ہو نی چاہیے ،انہوں نے زائرین کی آسانی سے رسائی کو یقینی بنانے کیلئے داتا دربار کے اطراف بہترین ٹریفک انتظامات کا بھی حکم دیااورکہاکہ عرس پر آنے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر