دوسرا مرحلہ بھی دھاندلی زدہ،دوبارہ الیکشن کے مطالبے کا حق محفوظ:بلاول

اسلام آباد،راولپنڈی ، مظفر آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے ، اگر نوٹس لے لیا جاتا تو دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہوسکتی تھی، پیپلزپارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ، ہم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر پولنگ سٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا جبکہ بلاول بھٹو نے حلقہ ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا اورشہید مشتاق شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر غمزدہ ہیں ۔ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چودھری لطیف اکبر پر حملے کے بعد انہی کے انتخابی حلقے میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کی شہادت نے مسلم لیگ (ن) کی نیت کو بے نقاب کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں گولی، لاٹھی اور زور زبردستی کے ذریعے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اگر دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا گیا تو اس سے آزاد کشمیر کے عوام کا انتخابی عمل اور ریاستی اداروں پر اعتماد مجروح ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشتاق شاہ کے قتل کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی عمل شفاف نہیں رہا۔ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتائج کو کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔ پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے تاہم ان شکایات پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ موجودہ صورتحال سے یہی تاثر ملتا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ’سب کچھ پہلے سے طے ‘ ہے ،میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ووٹ چوری کو معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں حالانکہ ’بیلٹ پیپر جھوٹ نہیں بولتے ‘۔ انہوں نے صدر آزاد کشمیر لطیف اکبر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مکے مارے گئے مگر اس واقعے کو محض توتکار قرار دیا جا رہا ہے جو حقائق کے برعکس ہے ۔ ادھر مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا اور کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ انتخابی عملے کی تاخیر کے باعث ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، بیشتر پولنگ سٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی جو انتخابی انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے ۔ رہنما پیپلزپارٹی نیئربخاری نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے شیر پر مہر لگے بیلٹ پیپرز پریس کانفرنس میں پیش کر تے ہوئے کہا کہ ن لیگ بکسے بھر کر اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے ۔ ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے ۔مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات سے جو حکومت بنے گی اس کی کیا ساکھ ہو گی جبکہ مظفرآباد میں چودھری مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحفظات کے باوجود دوسرے مرحلے میں حصہ لیا لیکن پھر وہی روش اختیار کرتے ہوئے چودھری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، آدھے پولنگ سٹیشنز پر عملہ 11، ساڑھے 11 بجے پہنچا، پھر عملہ آیا تو انہیں ن لیگ والے اپنے ساتھ لے گئے اور ٹھپے لگائے ، ایل اے 28 بازل نقوی کے حلقے کی 3 یونین کونسلز میں سامان ہی نہیں پہنچا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آ رہا ہے ۔ کسی صورت اس الیکشن کو آزادانہ اور شفاف نہیں مانیں گے ، ہم نے آج 15 سے زائد درخواستیں دائر کر دی ہیں، کئی حلقوں میں پولنگ سٹاف اور سامان پہنچ ہی نہیں سکا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ بوتھ سے نکالا گیا ہے ، ایک پارٹی کو اقتدار دلانے کے لیے یہ کیا جا رہا ہے ، ہماری شکایات پر ن لیگ کا جواب نہیں آیا، اگر شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو الیکشن کے نتائج کو کوئی نہیں مانے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر