چین نے بہتر دیہی خدمات کے لیے سپلائی و مارکیٹنگ تعاون نظام کی ترقی کا پانچ سالہ منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا)چین نے 2026 سے 2030 تک قومی رسد و مارکیٹنگ تعاون نظام کے لیے پانچ سالہ منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد زرعی خدمات کو مضبوط بنانا اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
آل چا ئنہ فیڈریشن آف سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کو آپریٹو کے مطابق منصوبے میں غذائی تحفظ یقینی بنانے اور دیہی احیا کو آگے بڑھانے سے متعلق 18 اہم کاموں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت 2030 تک ملک میں قومی سطح کے 100 سے زائد تزویراتی کھاد ذخیرہ مراکز تعمیر یا جدید بنائے جائیں گے جبکہ اناج پیدا کرنے والی بڑی کاؤنٹیز میں تقریباً ایک ہزار کاؤنٹی سطح کے تقسیم مراکز قائم یا بہتر کیے جائیں گے۔
فیڈریشن کے مطابق رواں سال قومی سطح کے تقریباً 20 تزویراتی کھاد ذخیرہ مراکز اور کاؤنٹی سطح کے 200 سے زائد تقسیم مراکز تعمیر یا جدید بنائے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زرعی ضروریات کی فراہمی کے لیے ایک ہموار اور مئوثر تقسیم کا نظام قائم کرنا اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
فیڈریشن نے بتایا کہ رواں سال 200 زرعی خدماتی مراکز بھی تعمیر یا جدید بنائے جائیں گے۔ اس اقدام سے فصلوں کو خشک کرنے اور ذخیرہ کرنے سمیت ہنگامی خدمات کی ترقی میں تیزی آئے گی اور کٹائی کے بعد اناج کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کو آپریٹوز تنظیمیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ نظام پارٹی اور حکومت کے لیے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ اور چین کی زرعی و دیہی ترقی کو فروغ دینے والی کلیدی قوت ہے۔
ملک بھر میں وسیع بنیادی نیٹ ورک رکھنے والا یہ معاون نظام شہری اور دیہی منڈیوں کے درمیان ایک اہم رابطے کا کرردار ادا کرتا ہے۔ یہ کسانوں کو صارفین سے جوڑتا، زرعی مصنوعات کی تقسیم میں سہولت فراہم کرتا اور دیہی علاقوں کو ضروری پیداواری وسائل اور روزمرہ استعمال کی اشیا مہیا کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر