چین نے ہوآنگ یان داؤ قومی قدرتی تحفظ گاہ کے لیے انتظامی قواعد جاری کر دیے

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہوآنگ یان داؤ قومی قدرتی تحفظ گاہ کے لیے انتظامی اقدامات جاری کیے ہیں جو ہوآنگ یان داؤ کے قدرتی ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو تحفظ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
ان قواعد کے تحت خلاف ورزیوں کی قانون کے مطابق فوری تفتیش اور کارروائی کے لیے باقاعدہ گشت کا ایک نظام قائم کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
یہ قواعد وزارتِ قدرتی وسائل، قومی جنگلات و چراگاہ انتظامیہ، چائنہ کوسٹ گارڈ اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے جن میں واضح ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اور اہم امور سے نمٹنے کے لیے ایک باہمی ربط و ضبط کا نظام بنایا گیا ہے۔
16 نکات پر مشتمل یہ اقدامات انتظامی طریقہ کار، تحفظ کی تدابیر اور قانونی ذمہ داریوں پر مرکوز ہیں جو اس تحفظ گاہ کے لیے ایک جامع نگران لائحہ عمل فراہم کرتے ہیں۔
ان قواعد کے مطابق یہ قدرتی تحفظ کا علاقہ ’مکمل تحفظ‘ کے تحت ہو گا۔ پیشگی منظوری کے بغیر ماہی گیری، کان کنی، اور مرجان، مرجانی چٹانوں یا دیوقامت سیپیاں نکالنے سمیت کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی ہوگی جو نایاب بحری انواع اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے۔
کوئی بھی فرد یا تنظیم قوانین و ضوابط میں دیے گئے استثنیٰ یا تحفظ اور انتظامی مقاصد کے لیے منظم کی جانے والی سرگرمیوں کے علاوہ اس تحفظ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتی۔
چین کے ژونگ شا جزائر میں واقع جزیرہ ہوآنگ یان مرجانی چٹانوں کے ایک منفرد ماحولیاتی نظام اور مخصوص جغرافیائی ساخت کا حامل ہے۔ یہ علاقہ متعدد نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کا مسکن ہے جو اسے اعلیٰ حیاتیاتی تنوع اور نایاب انواع کا اہم مرکز بناتا ہے۔
چین نے ستمبر 2025 میں باقاعدہ طور پر ہوآنگ یان داؤ قومی قدرتی تحفظ گاہ قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانشا کے زیرِ انتظام یہ تحفظ گاہ 3,523.67 ہیکٹر رقبے پر محیط ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر