مودی کا گالیاں دینے والوں کو معاف کرنیکا اعلان

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان مظاہرین کو “معاف” کرنیکا اعلان کیا ہے جنہوں نے جین زی احتجاج کے دوران انہیں گالیاں دی تھیں ۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وزیر اعظم کو برا بھلا کہتے ہوئے نظر آنے والے بعض مظاہرین کو آن لائن بدسلوکی اور پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ۔75 سالہ مودی نے جمعہ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا:”ملک اور دنیا نے دیکھا کہ جنتر منتر پر کیا ہوا۔ کچھ شریر نوجوانوں نے انتہائی ناگفتہ بہ الفاظ استعمال کیے ۔”انہوں نے مزید کہا: “ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو مہذب معاشرے کا حصہ نہیں ہیں – نہ صرف میرے خلاف، بلکہ میری آنجہانی والدہ کے خلاف بھی… میں انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں۔”مودی نے پولیس کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ” نادان نوجوانوں “کے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے انکی اصلاح کرنی چاہیے ۔

گزشتہ ماہ یہ مظاہرے ابتدا میں امتحانی پرچوں کے افشا (لیک) ہونے کے غصے کی وجہ سے بھڑکے تھے ۔لیکن بعد میں یہ بے روزگاری اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف ایک وسیع تر غصے میں بدل گئے ، جس کے نتیجے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا۔مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ، مودی نے نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے انسٹاگرام کا استعمال بڑھا دیا ہے -یہ وہی پلیٹ فارم ہے جس پر کاکروچ پارٹی نے اپنی زیادہ تر حمایت حاصل کی ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر