غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیر مقدم، امید ہے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا : پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے کے تحت کئے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حالیہ پیشرفت خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گی اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی برادری کے تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق مقررہ مدت پر مبنی قابلِ اعتماد سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے ، جس کا اختتام 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار، جغرافیائی طور پر متصل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر ہو، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

دریں اثنا، دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت کے دیگر علاقوں میں پیلٹ گنز کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصاً 2016 سے 2018 کے دوران پیلٹ گنز کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی 2018 اور 2019 کی رپورٹس سمیت متعدد سول سوسائٹی تنظیموں نے بھی پیلٹ گنز کے استعمال، متاثرین کی بینائی سے محرومی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر