امیر البحر نوید اشرف سے بیلاروس کے فوجی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے جمہوریہ بیلاروس کے چیف آف دی جنرل سٹاف اور فرسٹ نائب وزیر دفاع میجر جنرل پاول مراویکو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کے بیان کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بیلا روس کے ساتھ طویل مدتی، کثیر جہتی تعاون کا خواہاں ہے ۔معزز مہمان نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے موجودہ دائرہ کار کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر