چین کی نام نہاد “جبری مشقت کی روک تھام” کے نام پر چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی اقدامات کی مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے ہفتے کے روز امریکہ کی جانب سے 40 سے زائد چینی اداروں کو نام نہاد ” ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون کے تحت ممنوعہ اداروں کی فہرست” میں شامل کرنے کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام حقائق سے عاری ہے اور امریکہ نام نہاد “انسانی حقوق” اور “جبری مشقت” کو جواز بنا کر اپنے داخلی قوانین کے تحت چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر رہا ہے جو معاشی دباؤ کی ایک واضح مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی اقدامات نے متعلقہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ عالمی صنعتی اور ترسیلی سلسلے کے استحکام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 30 جولائی کو چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی امور کے سربراہان کے درمیان ویڈیو رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کھل کرتفصیلی اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا تھا۔
تاہم صرف ایک دن بعد ہی امریکہ نے چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے بدنیتی پر مبنی اقدامات متعارف کرا دیئے جو دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے سے سنگین انحراف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے جبری مشقت کی مخالفت کرتا آیا ہے جبکہ اس وقت سنکیانگ میں سماجی استحکام، اقتصادی خوشحالی اور عوام کے لئے پرامن زندگی موجود ہے اور وہاں کسی بھی شکل میں نام نہاد “جبری مشقت” کا کوئی وجود نہیں۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سنکیانگ کے خلاف الزامات اور منفی پروپیگنڈا بند کرے، نام نہاد “جبری مشقت” کے مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ترک کرے اور چینی کمپنیوں کو بلاجواز نشانہ بنانا بند کرے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر