قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لہٰذا وہ آج قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔تاہم میچ میں فتح کی خوشخبری کے بعد اب ہیڈ کوچ مصباح کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ ہیڈ کوچ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مصباح الحق اب 10روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔ویسٹ انڈیز میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کووڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور میزبان بورڈ نے تصدیق کی کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر