الیکشن کمیشن2اگست سے پہلے دھاندلی کی شکایات پر کھلی سماعت کرے:بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر کھلی سماعت کی جائے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن 2اگست سے قبل انتخابی دھاندلی سے متعلق موصول ہونے والی تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال رہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں کے نتائج، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ بھی عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو کامیاب کرانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ اور انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے ، پیپلزپارٹی کسی کے احسان کی طلبگار نہیں صرف اپنے آئینی اور جمہوری حق کا مطالبہ کر رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ میں وادی کشمیر کو ’’جنت بینظیر‘‘بنانا چاہتا ہوں۔

جنت بینظیر ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک ایسا کشمیر جہاں امن، انصاف اور خوشحالی ہو،جنت بینظیر کا مطلب کشمیر کے وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو، ہر نوجوان کو روزگار ملے اور کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام خود کریں، انہوں نے کہا کہ کشمیری 2 اگست کو تیر پر مہر لگائیں اور وادی کشمیر کو جنت بینظیر بنائیں،علاوہ ازیں اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مظفرآباد کے جلسے میں عوام نے موسلا دھار بارش کے دوران جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا،میں اس پر آپ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں،آپ نے پورے کشمیر کو پیغام دیا ہے کہ مظفرآباد اپنے حقوق لینے کیلئے تیار ہے ۔مظفرآباد والے دو اگست کو اسی جذبے کے تحت باہر نکلیں،تیر پر مہر لگائیں حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق ر وزگار کیلئے ،کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے ، ہمارے سپاہی کو کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے ،کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا، وہ سپاہی اپنا گھر،ماں باپ اور بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے ،وہ قوم کا فخر ہیں جو اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر