100صوبے بنا لیں، پھر بھی پی ٹی آئی جیتے گی :بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے ، ن لیگ اور پی پی یہ کبھی نہیں ہونے دیں گی،آپ 100 صوبے بھی بنائیں ملک میں ہر طرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کر رہے ہیں، کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے ؟ صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اور عوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں ،انہوں نے کہا کہ قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ قوم نئے انتخابات کی طرف جائے ،انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو منگل کی شب آنکھ کے معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مجھے بھی اطلاع دی گئی تھی چیک اپ کے بعد ان کو پھر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ، انہوں نے کہا جب سے ملک نئے پاکستان سے پرانے پاکستان کی طرف گیا عدلیہ تباہ ہوگئی ،معاشی خرابی پیدا ہوئی اور عوام کا نظام پر سے اعتماد اٹھ گیا، آئینی ترامیم کے بعد 90 مزید ججز کو تعینات کیا گیا پھر بھی آپ انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے ، آپ اب انتظامی یونٹس ،نئے صوبوں کی طرف جا رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے مگر عمران خان کی پورے ملک میں 90 فیصد سے زائد حمایت ہے آپ سو صوبے بنائیں ملک میں ہر طرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی،انہوں نے کہا کہ میں بلاول سے اتفاق کرتا ہوں کہ وزیراعظم فارم 47 کی پیداوار ہیں لیکن صرف وزیراعظم ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی فارم 47 کی پیداوار ہے ، ہماری نشستیں کراچی میں بھی چھینی گئیں،میں پیپلز پارٹی کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ۔ آئیں! بتاتا ہوں آپ نے ہماری نشستوں پر کیسے قبضہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر